گوگل ایڈسینس کا مختصر تعارف
شاید ہی دنیا کا کوئی علاقہ ایسا ہو جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہ ہو اور شاید ہی ایسا کوئی انٹرنیٹ یوزر ہو جو گوگل کے بارے میں نہ جانتا ہو۔ انٹرنیٹ کی دنیا پر بادشاہی کرنے والے سرچ انجن کو دنیا ’’گوگل‘‘ کے نام سے یاد کرتی ہے۔ گوگل جو آج تقریباً چند ایک سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ آج آن لائن بزنس میں Ebay اور Yahoo جیسی کمپنیوں کے مدِ مقابل کھڑا ہے۔ گوگل نے اپنی شروعات سے ہی نیٹ پر موجود چیزوں میں جدت لائی۔ سرچنگ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا اور پھر Gmailکی سہولت لانچ کی تو سب ہم عصر ای میل سروسز منہ تکتی رہ گئیں ۔ اس کے بعد گوگل نے ایک نئی سروس کا اعلان کیا جوکہ آن لائن ایڈورٹائزمنٹ تھی۔
آن لائن ایڈورٹائزمنٹ کی ضرورت کیوں پڑی؟
آئیے پہلے اس بات کا جائزہ لیتے ہیں۔ شروعاتی دور سے ہی لوگوں کو اس بات کی ضرورت پڑتی رہی ہے کہ وہ اپنی ایجادات اور پروڈکشن کو لوگوں تک پہنچائیں۔ اس مقصد کیلئے اخبارات، ٹی وی چینلز پر ایڈورٹائزمنٹ کی جاتی رہی ہے، لیکن جب پوری دنیا کا رجحان انٹرنیٹ کی طرف بڑھ گیا ہر طرف انٹرنیٹ راج کرنے لگا تو ایڈورٹائزر کمپنیوں کو بھی اس کی اہمیت و افادیت کا احساس ہوا۔ انہوں نے دنیا کی مشہور سائٹس پر اشتہارات دینے شروع کردیئے۔ جس سے ان سائٹس کا خرچہ بھی نکل جاتا تھا اور ایڈورٹائزر کمپنیوں کا بھی مطلب پورا ہوجاتا تھا۔ آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو کہ Yahoo جیسے بڑے ادارے کا ذریعہ آمدن صرف اور صرف اشتہارات ہی ہیں جو کہ وہ میل باکس اور اپنی ویب سائٹ پر ڈسپلے کرتے ہیں۔
لیکن عام انٹرنیٹ User یا پھر عام ویب ماسٹر کی سائٹ کیلئے اشتہارات ملنا ابھی بہت مشکل بات تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ ایڈورٹائزمنٹ کی افادیت اور بڑھتی گئی اور گوگل جیسی سائٹس کو بہت سارے اشتہارات ملتے گئے۔ ایسی صورتحال میں گوگل کمپنی نے ایک نئی سروس شروع کی جس کا نام ایڈسینس ہے۔ Adsense اور Adwords یہ دونوں دراصل ایک ہی سروس کے نام ہیں۔Adsense میں لوگ اشتہارات حاصل کرکے اپنی سائٹس پر لگاتے ہیں اور پیسے کماتے ہیں جبکہAdwords میں ایڈورٹائزر کمپنیاں اپنے اشتہارات دیتی ہیں جو کہ Adsense یوزرز کی سائٹ پر ڈسپلے ہوتے ہیں۔
گوگل اپنےUsersکو Pay Per Click یعنی فی کلک کے پیسے دیتی ہے اصل میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ ایڈورٹائزر کمپنی گوگل کو اشتہار دیتی ہے پھر گوگل وہ اشتہار کوڈ کے ذریعے آپکی سائٹ پر ڈسپلے کرتا ہے پھر ویب سائٹ کے وزیٹرز آپکی ویب سائٹ کے ذریعے اُس اشتہار پر کلک کرتے ہیں۔ اس طرح گوگل کو بھی کچھ فیصد کمیشن مل جاتا ہے اور آپ کو بھی منافع مل جاتا ہے